ایسی بچی جسے نزلہ زکام تو لگے پر سونگھ نہ سکے

مغیرہ ٹاؤن میں رہائش پذیر ٹیسا ایوانز آرہینیا (پیدائشی طور پر ناک کا نہ ہونا) کا شکار ہے


Net News July 17, 2014
مغیرہ ٹاؤن میں رہائش پذیر ٹیسا ایوانز آرہینیا (پیدائشی طور پر ناک کا نہ ہونا) کا شکار ہے۔ فوٹو : فائل

شمالی آئرلینڈ میں ایک ایسی بچی ہے، جو پیدائشی طور پر ناک سے محروم ہے۔

ناک نہ ہونے کا مطلب ہے کہ 17 ماہ کی ٹیسا ایوانز سونگھنے کی صلاحیت نہیں رکھتی لیکن حیران کن طور پر وہ کھانسنے کے علاوہ نزلہ اور زکام کا بھی شکار ہوتی ہے۔ مغیرہ ٹاؤن میں رہائش پذیر ٹیسا ایوانز آرہینیا (پیدائشی طور پر ناک کا نہ ہونا) کا شکار ہے اور میڈیکل کی تاریخ میں آج تک آرہینیا کے صرف 40 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں ٹیسا ایوانز کی والدہ گرینی کا کہنا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ٹیسا کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے۔ جب پہلی بار میں نے اپنی بچی کو دیکھا تو مجھے یقین نہ آیا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے، میری بچی کی ناک نہیں تو کیا وہ زندہ رہے گی اور کیا کوئی اس کی مدد کر سکے گا؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں