قومی خواتین جمناسٹک چیمپیئن شپ آرمی نے ٹائٹل جیت لیا

پاک آرمی کی ٹیم نے 5 سونے، 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے


ویب ڈیسک October 07, 2024
فائل فوٹو

قومی خواتین جمناسٹک چیمپیئن شپ کراچی 2024 میں پاک آرمی کی کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

قومی خواتین جمناسٹک چیمپیئن شپ 3 سے 5 اکتوبر کے دوران کراچی میں منعقد ہوئی۔ قومی چیمپیئن شپ میں پاکستان بھر سے بہترین خواتین جمناسٹوں نے اپنی ناقابل یقین ایکروبیٹک اور ایتھلیٹک مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔

بہترین جمناسٹک میں پاک آرمی کی ٹیم سے تعلق رکھنے والی مس آمنہ نے گولڈ میڈل جیتا۔ پاک آرمی کی ٹیم نے 5 سونے، 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر چمپیئن شپ جیت لی۔

قومی جمناسٹک چیمپیئن شپ میں واپڈا، ریلوے، پولیس اور پاک آرمی سمیت 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹیموں نے مختلف مقابلوں فلور ایکسر سائز، پیلر بار، پومل ہارس، رنگز، ہائی بار، والٹ اور چینک بار میں حصہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں