کراچی میڈیکل بورڈ نے آسٹریلین بھیڑوں کی تلفی روکنے کی سفارش کردی

بورڈ کی رپورٹ کے مطابق بھیڑوں میں انتھراکس کے جراثیم نہیں پائے گئے


ویب ڈیسک September 22, 2012
بورڈ کی رپورٹ کے مطابق بھیڑوں میں انتھراکس کے جراثیم نہیں پائے گئے. فوٹو: ایکسپریس

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ نے آسٹریلن بھیڑوں کی تلفی روکنے کی سفارش کردی ہے۔


میڈیکل بورڈ نے آسٹریلیا سے درآمد کیے گئے بھیڑوں کے معائنے کیلئے خون کے نمونے حاصل کیے تھے۔ بورڈ کی رپورٹ کے مطابق بھیڑوں میں انتھراکس کے جراثیم نہیں پائے گئے جس کی بنا پر یہ سفارش کی گئی۔


اس سے قبل آسٹریلین بھیڑوں کی تلفی روکنےسےمتعلق دائرپٹیشن کی سماعت پرجسٹس مقبول باقر اور جسٹس نعمت علی پرمشتمل بینچ نے میڈیکل بورڈتشکیل دینے کاحکم دیاتھا۔ عدالت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ آسٹریلوی بھیڑوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ بیمار بھیڑوں کو فوری طور پر ذبح کردیا جائے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |