ظالم باپ کا بیٹے پر بہیمانہ تشدد رسیوں سے باندھ کر قید کرلیا

والدین تشدد کرتے ہیں،ا ن کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا، بچے کے بیان پر والدین کو تنبیہ


ویب ڈیسک October 07, 2024
پولیس نے ظالم باپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا (فوٹو: اسکرین گریب)

ظالم باپ نے اپنے بیٹے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اسے رسیوں سے باندھ کر قید کرلیا۔


ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میں بچے پر بہیمانہ تشدد کی اطلاع کی کال موصول ہوئی، جس میں کالر نے بتایا کہ والد نے اپنے بیٹے کو رسیوں سے باندھ کر کمرے میں بند کر رکھا ہے۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر ہمسایے نے پولیس کی مدد طلب کی۔


ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو فوراً موقع پر روانہ کیا، جہاں بچے کو رسیوں سے آزاد کروا کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ خوشاب پولیس نے ظالم باپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا ہے۔


بچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والدین اس پر تشدد کرتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا، جس پر ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے بچے کو اس کے رشتے دار کی حفاظتی تحویل میں دے دیا اور والدین کو تنبیہ کی کہ وہ آئندہ بچے پر تشدد نہیں کریں گے۔


ترجمان کے مطابق شہری بچوں پر ظلم و زیادتی سے متعلق کسی بھی واقعی کی اطلاع 15 کال پر 3 دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی میں دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں