ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی حملے میں چینی اور پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر ملک چائنا کے شہریوں پر حملہ افسوس ناک ہے، ملک میں نہ امن ہے اور نہ جمہوریت ہے اور نہ معیشت درست سمت جا رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، واقعے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو فوری سزا دی جائے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ بردار ملک سے تعزیت کرتا ہوں، جے یو آئی برادر چائنا ملک کے غم میں برابر کی شریک ہے،
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔