جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے لیکن اسرائیل کو ختم کرکے دم لیں گے حزب اللہ

اسرائیل ایک کینسر ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے، حزب اللہ


ویب ڈیسک October 07, 2024
اسرائیل ایک کینسر ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے، حزب اللہ

اسرائیل کے ساتھ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے حماس کی حمایت کے لیے جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے لیکن حوصلے پست نہیں، جارحیت کے سامنے ڈٹے رہیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی مزاحمت پسند تنظیم حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک کینسر ہے جسے ختم کرنا ضروری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں اور طاقت پر یقین ہے۔ چاہے کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے اسرائیل کو تباہ کرکے دم لیں گے۔

خیال رہے کہ غزہ کے بعد اب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے جس میں اس کے سربراہ حسن نصر اللہ سمیت 90 اعلیٰ کمانڈرز اور اگلی ممکنہ قیادت میں سے کچھ رہنما مارے گئے۔

تاہم حزب اللہ نے حماس کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں