
پاکستانی اوپنر منیبہ علی سست رفتار پاور پلے میں 14 رنز پر بیٹنگ کر رہی تھیں اور فائن لیگ پر اسکوپ کھیل کر باؤنڈری لگانے کی کوشش کی لیکن گیند زیادہ بلندی پر نہیں گئی اور یوں بھارتی فیلڈر آشا سوبھانہ کو کیچ لینے کا آسان موقع مل گیا۔
لیکن یہ کیا ایک نہایت آسان ہاتھوں میں آتا کیچ جس میں گیند سست رفتاری کے ساتھ اور سیدھے ہاتھوں میں آرہی تھی، آشا بوسلے نے گیند کو ہاتھوں میں تھام لیا لیکن گرفت نہ کرسکیں اور بال زمین پر گرا دی۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
اتنا آسان چھوڑنے پر جہاں شائقین کا دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آیا وہیں پویلین بھی بیٹھی پاکستانی کھلاڑی عالیہ ریاض کے ری ایکشن کو کیمرے نے محفوظ کرلیا۔
بھارتی کھلاڑی کے کیچ چھوڑنے پر پہلے عالیہ ریاض نہایت حیران ہوئیں اور پھر کھلکھلا کر ہنسنے لگیں، کیمرہ چہرے پر ہونے کا اندازہ ہونے پر عالیہ ریاض نے اپنے ہاتھوں سے چہرہ چھپالیا اور ہنستی رہیں۔
مزید پڑھیں: شکست پر میڈل تقسیم! بھارتی فینز کپتان، کھلاڑی اور مینجمنٹ پر بھڑک اُٹھے
آشا نے 13 ویں اوور میں ایک بار پھر ایک اور پاکستانی بلے باز فاطمہ ثنا کا کیچ ڈراپ کردیا جس پر باؤلر اروندھتی ریڈی نے شدید غصے کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا میں آشا کے دو کیچ چھوڑنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر کافی میمز بھی بنائی گئیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔