بھارتی کھلاڑی کے آسان کیچ ڈراپ کرنے پر پاکستانی کھلاڑی ہنسی نہیں روک پائیں

بھارتی کھلاڑی نے اس میچ میں 2 آسان کیچ چھوڑے جس پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

بھارتی کھلاڑی نے اس میچ میں 2 آسان کیچ چھوڑے جس پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

ویمن ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک انڈین فیلڈر نے یکے بعد دیگرے آسان کیچز چھوڑ دیے۔

پاکستانی اوپنر منیبہ علی سست رفتار پاور پلے میں 14 رنز پر بیٹنگ کر رہی تھیں اور فائن لیگ پر اسکوپ کھیل کر باؤنڈری لگانے کی کوشش کی لیکن گیند زیادہ بلندی پر نہیں گئی اور یوں بھارتی فیلڈر آشا سوبھانہ کو کیچ لینے کا آسان موقع مل گیا۔

لیکن یہ کیا ایک نہایت آسان ہاتھوں میں آتا کیچ جس میں گیند سست رفتاری کے ساتھ اور سیدھے ہاتھوں میں آرہی تھی، آشا بوسلے نے گیند کو ہاتھوں میں تھام لیا لیکن گرفت نہ کرسکیں اور بال زمین پر گرا دی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی


اتنا آسان چھوڑنے پر جہاں شائقین کا دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آیا وہیں پویلین بھی بیٹھی پاکستانی کھلاڑی عالیہ ریاض کے ری ایکشن کو کیمرے نے محفوظ کرلیا۔

بھارتی کھلاڑی کے کیچ چھوڑنے پر پہلے عالیہ ریاض نہایت حیران ہوئیں اور پھر کھلکھلا کر ہنسنے لگیں، کیمرہ چہرے پر ہونے کا اندازہ ہونے پر عالیہ ریاض نے اپنے ہاتھوں سے چہرہ چھپالیا اور ہنستی رہیں۔

مزید پڑھیں: شکست پر میڈل تقسیم! بھارتی فینز کپتان، کھلاڑی اور مینجمنٹ پر بھڑک اُٹھے

آشا نے 13 ویں اوور میں ایک بار پھر ایک اور پاکستانی بلے باز فاطمہ ثنا کا کیچ ڈراپ کردیا جس پر باؤلر اروندھتی ریڈی نے شدید غصے کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا میں آشا کے دو کیچ چھوڑنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر کافی میمز بھی بنائی گئیں۔
Load Next Story