ایئرپورٹ دھماکا چینی آفیشل کا جائے وقوع کا دورہ

پولیس افسران نے انہیں جائے وقوع کا دورہ کرایا، حملے کی تفصیلات بتائیں، شواہد پیش کیے اور ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک October 07, 2024
(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

چینی آفیشل نے کراچی پولیس افسران کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ دھماکے کے جائے وقوع کا دورہ کیا اور شواہد حاصل کیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک خودکش حملے میں چین باشندوں کی ہلاکت کے بعد چینی آفیشل نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایس ایس پی ملیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

افسران نے انہیں جائے وقوع کا دورہ کرایا، حملے کی تفصیلات بتائیں، جمع کردہ شواہد پیش کیے اور ابتدائی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔

حملے میں استعمال گاڑی کی تفصیلات سامنے آگئیں، مالک نوشکی کا رہائشی ہے، ابتدائی رپورٹ تیار

تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ حملے میں استعمال گاڑی کے چیسز سے مالک کی تفصیلات مل گئی ہیں جس کا نام شاہ فہد ہے اور وہ بلوچستان کے شہر نوشکی کا رہائشی ہے،حملہ خودکش تھا جس میں 70 تا 80 کلو گرام مواد استعمال کیا گیا۔

یہ پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ حملہ خودکش تھا گاڑی کا مالک بلوچستان کا رہائشی ہے، ابتدائی رپورٹ

تفتیشی حکام کے مطابق نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلادیا گیا ہے، شاہ فہد کی شناختی دستاویزات حاصل کرلی گئی ہیں اور شاہ فہد کے زیر استعمال سموں کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں