اپنی قیادت پر غصہ کرتے پی ٹی آئی کارکنوں کی ویڈیو جاری

 لاہور: تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کارکنان اپنی ہی قیادت پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وائرل ویڈیو میں تحریک انصاف کے کارکنوں اپنی ہی جماعت پر لعنت بھیج رہے ہیں۔

ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ بڑی دیر کی مہربان آتے آتے، کاش یہ سوال 2014 کے دھرنے اور مرنے مارنے کے بعد پوچھے ہوتے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلے خیبر پختونخوا کے فراڈ کے بعد پوچھے ہوتے اور دوسری حکومت کی نوسربازی کے بعد پوچھے ہوتے، اس دفعہ ووٹ ڈالنے اور احتجاجوں میں بار بار شامل ہوتے وقت پوچھے ہوتے۔