بھارت کار سوار انتہا پسندوں نے مسلم خاندان کو تعاقب کے بعد کچل دیا

حادثے میں ماں اور دو بچیاں جاں بحق جب کہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک October 07, 2024
حادثے میں ماں اور دو بچیاں جاں بحق جب کہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں موٹر سائیکل پر جانے والے مسلمان میاں اور بیوی اور ان کے 3 بچوں کو نشے میں دھت انتہا پسندوں نے تلخ کلامی کے بعد تعاقب کیا اور موقع دیکھ کر کچل ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹکر سے موٹر سائیکل گر گئی اور تیز رفتار کار نے مسلمان خاندان کو کچل دیا۔ 35 سالہ صادق شیخ اور 6 سالہ بیٹا معجزانہ طور پر بچ گئے۔

تاہم صادق شیخ کی اہلیہ اور دیگر دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ زندہ بچ جانے والے صادق شیخ اور ان کے بیٹے کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ جنھیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

صادق شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کار سوار انتہا پسند نشے میں تھے اور میں نے اس پر انھیں ٹوکا بھی تھا لیکن وہ پیچھے لگ گئے اور توہین آمیز جملے کستے ہوئے سبق سکھانے کی دھمکیاں دیں۔

اس واقعے پر مسلم برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی مسلم رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے 5 ملزمان دگمبر پانڈولے، کرشنا واگھ، بسوراج دھوترے، منوج مانے اور منوج مدامے کے خلاف قتل کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں