
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع وسطی غلام مصطفی لغاری نے رضویہ سوسائٹی میں عمارت گرنے کے مقدمے میں 27 افراد کے جاں بحق ہونے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے بلڈر جاوید احمد خان، اہلیہ ڈاکٹر جمال فاطمہ سمیت 5 ملزمان کو دیت ادا نہ کرنے پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔ دیگر ملزمان میں جہانزیب، جبران اور جنید بھی شامل ہیں۔
5 مارچ 2020 کو رضویہ سوسائٹی میں عمارت گر گئی تھی۔ عمارت گرنے سے خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ عدالت نے 81 لاکھ 3 ہزار 595 روپے فی کس دیت ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔