- اسلام آباد سے گرفتار خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
- کراچی کا پارہ 3 ڈگری بڑھ گیا، کل 39 تک جانے کا امکان
- رانی پورزیادتی و ہلاکت کیس؛ ’’ ہمیں دھمکایا گیا اور ڈرا کر صلح نامہ پر دستخط کرائے‘‘ والدین
- سائٹ میں نئی بھرتیوں سے متعلق اطلاعات غلط ہیں،ایم ڈی
- مودی سرکار فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے؛ راہول گاندھی
- پنجاب حکومت کا لاہور میں 7 سے 9 نومبر یوتھ فیسٹیول کرانے کا اعلان
- اسرائیل میں غزہ پر حملوں کی تقریب پر حماس کے راکٹ حملے؛ تصاویر وائرل
- کراچی؛ بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا
- نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول
- ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
- یواے ای؛ دفتر میں خاتون ساتھی کا گال چھونے پر ملازم پر 10 ہزار درہم جرمانہ
- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
- دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
- نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- حکومت سندھ کا ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ
جامعہ کراچی؛ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی سند دینے کیلیے سنڈیکیٹ کا اجلاس طلب
کراچی: جامعہ کراچی نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر غور شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں سنڈیکیٹ کا ایک ہنگامی اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا ہے جو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیر صدارت منگل کی دوپہر 3 بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی باقاعدہ سفارش صوبے کی سرکاری جامعات کے چانسلر کامران ٹیسوری کی جانب سے کی گئی تھی۔
اس سلسلے میں جامعہ کراچی کو یکم اکتوبر کو گورنر سیکریٹریٹ سے باقاعدہ خط موصول ہوا تھا جس کے بعد جامعہ کراچی کی جانب سے اس سلسلے میں مروجہ پروٹوکولز پر عمل کرتے ہوئے کنٹرولنگ اتھارٹی حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو خط لکھ کر اجازت طلب کی گئی تھی۔
محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ذرائع کے مطابق محکمہ کی جانب سے اس سلسلے میں آمادگی کا خط منگل کو جامعہ کراچی کو بھجوایا گیا ہے جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں حتمی منظوری کے لیے سنڈیکیٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری یک نکاتی ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں گورنر سیکریٹریٹ کے موصولہ خط کے تناظر میں ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک مبلغ اسلام کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دیے جانے پر غور اور منظوری دینا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔