کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلیے 11 رکنی کمیٹی کی منظوری
تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی منیر احمد لغمانی کریں گے
خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیے 11 رکنی خصوصی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔
تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی منیر احمد لغمانی کریں گے جبکہ اراکین میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ، پی ٹی آئی کے اختر خان ،افتخار مشوانی اورمحمد عارف، شفیع اللہ جان، جوہر محمد اور آصف خان شامل ہوں گے۔
پی پی پی کے احمد کریم کنڈی، جے یو آئی ف کےعدنان وزیر اور اے این پی کے محمد نثار بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔