ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال اور سوشل میڈیا پر ہلچل یشما گل نے خاموشی توڑ دی

سوال کے دوران مائیک میں مسائل کی وجہ سے ان کی بات ٹھیک طرح سے نہیں پہنچ سکی، اداکارہ


ویب ڈیسک October 07, 2024
ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک بڑے عوامی اجتماع میں اداکارہ یشما گل کی شرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

اس دوران اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال و جواب کے سیشن میں یشما نے اپنا سوال پوچھا، جس کے جواب میں نائیک نے ان کی دین کی طرف واپسی کی تعریف کی۔ تاہم، ان کے جواب سے لوگوں میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ یشما گل نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

اجتماع کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، یشما گل نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور بطور اداکارہ کام کر رہی ہیں، سوال کے دوران مائیک میں مسائل کی وجہ سے ان کی بات ٹھیک طرح سے نہیں پہنچ سکی، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔

ذاکر نائیک کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو کے جواب میں، یشما نے کہا کہ انہوں نے ذاکر نائیک کو ٹوکنا مناسب نہیں سمجھا اور اس واقعے پر معذرت بھی کی کہ اگر ان کی کسی بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں