- ایف بی آر کو ریاست کے ملکیتی اداروں کو جاری کردہ ریکوری نوٹس واپس لینے کی ہدایت
- پاکستان چینی شہریوں اوراداروں کی حفاظت کیلیے موثر اقدامات کرے، چینی وزارت خارجہ
- ن لیگ کے ساتھ الائنس کا پیپلزپارٹی کو سیاسی نقصان ہوا، گورنر پنجاب
- لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو غیرملکی پرواز سے وطن لانے کا فیصلہ
- کراچی واقعے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم کی یقین دہانی
- ایف آئی اے کی کارروائی؛ جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والامسافر گرفتار
- اسرائیلی جارحیت کا ایک سال: کراچی میں سیکڑوں مقامات پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
- اسلام آباد سے گرفتار خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری
- کراچی کا پارہ 3 ڈگری بڑھ گیا، کل 39 تک جانے کا امکان
- رانی پورزیادتی و ہلاکت کیس؛ ’’ ہمیں دھمکایا گیا اور ڈرا کر صلح نامہ پر دستخط کرائے‘‘ والدین
- سائٹ میں نئی بھرتیوں سے متعلق اطلاعات غلط ہیں،ایم ڈی
- مودی سرکار فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے؛ راہول گاندھی
- پنجاب حکومت کا لاہور میں 7 سے 9 نومبر یوتھ فیسٹیول کرانے کا اعلان
- اسرائیل میں غزہ پر حملوں کی تقریب پر حماس کے راکٹ حملے؛ تصاویر وائرل
- کراچی؛ بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا
- نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول
- ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
- یواے ای؛ دفتر میں خاتون ساتھی کا گال چھونے پر ملازم پر 10 ہزار درہم جرمانہ
- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر کیے گئے حملے میں قتل عام کے بعد سے برطانیہ کو واضح طور پر یہودی برادری کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا اور ہم کھڑے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا مزید کہنا ہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے کا دن 7 اکتوبر ہولوکاسٹ کے بعد یہودی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ حماس کے ان ہولناک حملوں کے ایک سال بعد ہمیں واضح طور ایک متحد ملک کے طور پر پر یہودی برادری کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
یہ خبر پڑھیں : ایک سال مکمل؛ اسرائیلی فوج کو حماس کیساتھ جنگ کتنی مہنگی پڑی
اپنے پیغام میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم امن کے ہدف کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور درد اور دکھ کے اس دن، ہم ان لوگوں کو یاد کرتے ہیں جو ہم نے حماس کے حملے میں کھوئے دیئے۔
حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے حوالے سے کہا کہ ہم آج کے دن ان کی محفوظ واپسی کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے جنگجو پیرا گلائیڈرز کی مدد سے اسرائیل میں داخل ہوئے اور ‘آپریشن الاقصیٔ فلڈ’ انجام دیا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک ہوگئے اور 250 کو یرغمال بناکر غزہ لایا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔