2024

سائٹ میں نئی بھرتیوں سے متعلق اطلاعات غلط ہیںایم ڈی

ایچ آر کمیٹی کے اجلاس معمول کے مطابق ہوتے ہیں نئی بھرتیوں سے اس سے کوئی لینا دینا نہیں، غضنفر قادری


ویب ڈیسک October 07, 2024
(فوٹو: فائل)

ایم ڈی سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) غضنفر قادری نے سائٹ لمیٹڈ میں کسی اشتہار کے اجرا کے بغیر 282 بھرتیوں کی تیاریوں سے متعلق اطلاعات کی سختی سے تردید کردی۔

ترجمان کے مطابق ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سائٹ کے قوانین واضح ہیں، بھرتی کا عمل قوانین کے مطابق ایچ آر کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سائٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اجازت سے عمل میں لایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں تمام قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

ایم ڈی سائٹ کا کہنا ہے کہ نئی بھرتیوں کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، آر کمیٹی کے اجلاس معمول کے مطابق منعقد کیے جاتے ہیں اس کا نئی بھرتیوں کے عمل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اپنے بیان میں منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ نے مزید کہا ہے کہ سائٹ لمیٹڈ میں اس قسم کی کسی بھی تجویز پر قانون کے مطابق عمل درآمد کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں