ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 17 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی
ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی اسلام آباد میں ٹریننگ جاری ہے۔
ہیڈ کوچ عدیل رزقی کی زیر نگرانی کیمپ مزید کچھ دن جاری رہے گا، قومی ٹیم 12 اکتوبر کو اسلام آباد سے نیپال کے لیے اڑان بھرے گی۔
قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، 20 اکتوبر کو شاہین دوسرا میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلیں گے۔