- قیمتی تحائف اور ایک لاکھ سلامی؛ پنجاب میں اجتماعی شادیوں کا تاریخی پروگرام منظور
- کراچی؛ اگست میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں
- فلسطینی اسنائپر کی اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل
- ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کی عدم دلچسپی! اہم انکلوژر کا داخلہ مفت کردیا
- شریف خاندان اپنی ناجائز حکومت بچانے کیلیے ہرحد تک گرچکا ہے، بیرسٹرسیف
- پی ٹی آئی نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
- میڈل سے محروم ایتھلیٹ نے انتخابی میدان میں بی جے پی کو دھول چٹادی
- فالکن سمیت دیگر پرندوں کا غیرقانونی شکار، 26افراد کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
- کے پی ہاؤس سیل؛ خیبر پختون خوا حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت
- ایران کی عسکری صلاحیت کو اسرائیل اور امریکا سنجیدگی سے لیں؛ سی آئی اے
- کراچی؛ ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کیخلاف طلبہ، والدین اور ڈاکٹرز کا احتجاج
- ڈریں گے نہ جھکیں گے، حق کے لئے لازمی اٹھیں گے، اسد قیصر
- قرعہ اندازی کے ذریعے 500 مہنگے انعامات جیتنے والی جاپانی خاتون
- سندھ میں پولیو وائرس کیسز کی تعداد 10 ہوگئی
- پی ٹی آئی احتجاج کے دن ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے دو اہلکار معطل
- فیصل آباد میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار
- ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 500 سے زائد رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا
- انڈونیشیا؛ کروڑوں طلبا اور حاملہ خواتین کو مفت کھانا مفت فراہم کرنے کی اسکیم
- ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی پر انگلش کمنٹیٹر کا طنز
- مخصوص نشستوں کا فیصلہ جلد کیا جائے، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو دوسرا خط
یواے ای؛ دفتر میں خاتون ساتھی کا گال چھونے پر ملازم پر 10 ہزار درہم جرمانہ
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی میں عرب ملازم نے اپنی دفتری ساتھی کے گال چھوئے جس پر خاتون نے مقدمہ کردیا تھا۔
امارات کے مقامی میڈیا کے مطابق یہ کیس دبئی کی سول کورٹ میں چلا۔ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ کام کے دوران مجھے آفس میں اکیلا پاکر ساتھی ملازم میرے پاس آیا اور میرے گالوں پر ہاتھ رکھا۔
خاتون نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ اس غیر متوقع حرکت سے میں ساکت ہوکر رہ گئی اور میرا کام شدید متاثر ہوا۔
خاتون نے پہلے کمپنی کی انتظامیہ کو شکایت کی جس پر مذکورہ ملازم نے کہا کہ یہ میری بیٹی کی عمر ہے اس لیے میں گال چھونے کو ایک عام بات سمجھا تھا۔
خاتون نے نفسیاتی الجھنے میں مبتلا کردینے والے اس واقعے پر 51 ہزار درہم ہرجانے کا دعویٰ کیا اور قانونی کارروائی کے اخراجات کی ادائیگی اور ہرجانہ ادا نہ کیا جانے پر 5 فیصد سود کا مطالبہ بھی کیا۔
تاہم عدالت نے مرد ملازم پر 2 ہزار درہم ہرجانہ عائد کیا جس پر خاتون ملازم نے فوجداری عدالت سے رجوع کیا اور ہرجانے کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کیا۔
فوجداری عدالت نے سول کورٹ کے حکم کو رد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ اس عمل سے خاتون کی حیا متاثر ہوئی اور وہ نفسیاتی دباو کا شکار ہوئی اس لیے ملزم 10 ہزار درہم جرمانہ ادا کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔