دھرمیندر نے ’شعلے‘ کی کہانی چوری ہونے کے دعوے کو مسترد کر دیا
آریان نے الزام عائد کیا تھا کہ سلیم-جاوید نے اپنے کیریئر کے دوران کئی کہانیاں چوری کی ہیں
فلمی دنیا کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے حال ہی میں مشہور رائٹر امیت آریان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ سلیم خان اور جاوید اختر نے اپنی شہرہ آفاق فلم 'شعلے' کی کہانی راج کھوسلا کی فلم 'میرا گاؤں میرا دیش' سے چوری کی تھی۔
آریان نے الزام عائد کیا تھا کہ سلیم-جاوید نے اپنے کیریئر کے دوران کئی کہانیاں چوری کی ہیں اور 'شعلے' اس کی بڑی مثال ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں دھرمیندر نے کہا، 'میں نے دونوں فلموں میں کام کیا ہے اور مجھے کوئی مماثلت نظر نہیں آتی۔ ہاں، ایک فلم کا ولن جبّار سنگھ اور دوسری کا گبّر سنگھ تھا، لیکن اس سے فلمیں ایک جیسی نہیں ہو جاتیں۔'
آریان نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں فلموں کی کہانیاں ملتی جلتی ہیں اور دونوں میں ہیرو کا انتقام لینے کا پلاٹ دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'میرا گاؤں میرا دیش' میں وینود کھنہ نے ڈاکو جبّار سنگھ کا کردار نبھایا تھا، جبکہ "شعلے" میں یہی کردار گبّر سنگھ (امجد خان) بن گیا۔
آریان نے مزید کہا کہ سلیم اور جاوید کی کامیابی کا راز ان کی تخلیقیت میں نہیں بلکہ کہانیاں بیچنے کی صلاحیت میں تھا۔