گستاخانہ فلم کی نمائش کے خلاف فنکاروں کی ریلی

ریلی میںفتخارٹھاکر، ظفری خان، حسن مراد، آصف اقبال، شاہد خان کی شرکت

لاہور پریس کلب کے سامنے ٹی وی اورا سٹیج کے آرٹسٹ توہین آمیز امریکی فلم کیخلاف مظاہرہ کر رہے ہیں فوٹو :ایکسپریس

گستاخانہ فلم کی نمائش پراحتجاج کرتے ہوئے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروںنے گزشتہ روز محفل تھیٹر سے لاہور پریس کلب تک احتجاج ریلی نکالی۔

اس موقع پر اداکارافتخارٹھاکر، ظفری خان، حسن مراد، آصف اقبال، شاہد خان ، پروڈیوسر علی رضا اورارشد چوہدری سمیت دیگرفنکارموجود تھے۔ جنہوںنے گستاخانہ فلم بنانے والوں کو سخت سزائیں دینا کا مطالبہ کیا اورامریکہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔


ریلی میں شامل فنکاروں کاکہنا تھا کہ حضوراکرم کی شان میں گستاخی کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔

حکومت اس سلسلہ میں فوری اقوام متحدہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے تاکہ امریکہ اوراس کے پیچھے کام کرنے والی یہودی لابی آیندہ ایسی حرکت نہ کرسکے۔ ہم مسلمان ہیں اورامن پسند شہری ہیں لیکن گستاخانہ خاکے اورفلم بنا کرجان بوجھ کر پوری امت مسلمہ کو اشتعال انگیزی پرمجبورکیاجاتاہے۔

ہم پوری دنیا کو بتادیناچاہتے ہیں کہ حضورپاک کی شان میںگستاخی کسی بھی قیمت پرقبول نہیں کی جائے گی اوراس کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔ اس لیے امریکہ اوریہودی اس بات کوسمجھ لیں وگرنہ مسلمان اتنے کمزورنہیں ہیں کہ وہ اس معاملے کو تماشائی بنے دیکھتے رہیں گے۔
Load Next Story