بیک وقت ہوا کو صاف اور بجلی بنانے والا مصنوعی پودا

یہ مصنوعی پودا قدرتی پودوں کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں کاربن کشید کر سکتا ہے


ویب ڈیسک October 08, 2024

امریکی سائنس دانوں نے ایک مصنوعی پودا بنایا ہے جو بیک وقت اندرونی ہوا کو صاف کرنے کے ساتھ اسمارٹ فون کو چارج کرنے کے لیے کافی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی ریاست نیو یارک میں قائم بِنگ ہمٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنس دانوں کی ٹیم نے پانچ حیاتیاتی سولر سیلز اور ان کے فوٹو سِنتھیٹک بیکٹیریا کا استعمال کرتے ہوئے ایک مصنوعی پتہ بنایا۔

پانچ منصوعی پتوں پر مبنی یہ پودا آکسیجن اور بجلی پیدا کرنے کے ساتھ قدرتی پودوں کے مقابلے میں زیادہ شرح سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرتا پایا گیا۔

اس پودے کے متعلق تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے فضاء میں بڑھتی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کے روایتی طریقے غیر مؤثر ہوتے جا رہے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مصنوعی پودے چار دیواریوں کے اندر کی روشنی کو ضیائی تالیف کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس سے اس فضاء میں 90 فی صد تک (5000 پی پی ایم سے 500 پی پی ایم تک) کاربن ڈائی آکسائیڈ کم ہوجاتی ہے، جبکہ قدرتی پودوں میں یہ شرح 10 فی صد تک ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں