
صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کے مطابق یہ فلائی اوورز غنی چورنگی اور سیمنز چورنگی پر تعمیر کیے جائیں گے جن کی تعمیر پر دس ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فلائی اوورز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت اس منصوبے پر ایک اعشاریہ چار ارب روپے خرچ کرے گی، یہ منصوبہ تقریباً چوبیس ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ باقی رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت خرچ کی جائے گی، اس منصوبے کا مقصد صنعت کاروں کے لئے ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔