کراچی منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق

متوفی کی شناخت 25 سالہ بشیر کے نام سے کی گئی


ویب ڈیسک October 08, 2024
(فوٹو: فائل)

منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق ہوگیا۔

منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ کے قریب کام کے دوران ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ بشیر کے نام سے کی گئی جو کہ ویلڈر بتایا جاتا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں