کیا آپ بھی اس طرح بلڈ پریشر چیک کراتے ہیں

بازوؤں کی کچھ پوزیشنز ممکنہ طور پر بلڈ پریشر کی ریڈنگ بڑھا کر بتا سکتی ہیں


ویب ڈیسک October 08, 2024

محققین نے خبردار کیا ہے کہ معائنے کے وقت بازو کی غلط پوزیشن لوگوں میں بلند فشار خون کی غلط تشخیص کا سبب بن سکتی ہے۔

امریکا کے جان ہوپکنز ہاسپٹل کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں بازوؤں کی مختلف پوزیشنز پر بلڈ پریشر کی ریڈنگ کا معائنہ کیا۔ ان پوزیشنز میں بازوؤں کو میز کا سہارا دینا، ران کا سہارا دینا اور بغیر سہارے رکھنا شامل تھیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ ران پر بازو رکھنے جیسی کچھ پوزیشنز ممکنہ طور پر بلڈ پریشر کی ریڈنگ بڑھا کر بتا سکتی ہیں۔

نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق ریڈنگ کے لیے درست پوزیشن کمر کی سپورٹ والی سیدھی کرسی پر بیٹھ کر دونوں پیر زمین پر سیدھے کرنا اور بازو کو میز پر سہارا دینا ہے۔

ادارے کے مطابق لوگوں کو ریڈنگ سے قبل پانچ منٹ کا آرام بھی کرنا چاہیے اور پھر دوسری ریڈنگ کچھ منٹوں بعد لی جانی چاہیئے، تاکہ لی جانے والی پہلی ریڈنگ کی درستی کا تعین کیا جاسکے۔

جاما انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ران پر بازو ٹکانے سے سسٹولک پریشر (اوپر کی ریڈنگ) کی ریڈنگ 3.9 ایم ایم ایچ جی زیادہ جبکہ ڈائیسٹولک (نیچے کی ریڈنگ) کی ریڈنگ 4 ایم ایم ایچ جی زیادہ دیکھی گئی۔

جبکہ بغیر سہارے کے بازو کے سبب اوپر کی ریڈنگ میں 6.5 ایم ایم ایچ جی اور نیچے کی ریڈنگ میں 4.4 ایم ایم ایچ جی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں