ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کے بعد مشکوک موبائل فون نمبرز کی بنا پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی


Staff Reporter October 08, 2024
فوٹو- فائل

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتوار کی شب ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد نصف درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کے بعد مشکوک موبائل فون نمبرز کی بنا پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد نصف درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا اس حوالے سے زیر حراست افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔