
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے چھاپے کے دوران آٹھ بورے 8 من 28 کلو سوکھی اور پانچ کلو دانے دار گیلی چھالیہ برآمد کر لیا۔
اس کے علاوہ پولیس نے کارخانے سے چاس پیکٹ تیار شدہ ماوا ، پلاسٹک کے شاپر میں خالی ریپرز ، ایک کمپیوٹائز کانٹا، انڈین گٹکا 30 پیکٹ ، 20 بیکٹ تمباکو ، دو کلو چونا ،ایک کلو کتھا اور دو کلو مکس پتی برآمد کی ہے۔
ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں پولیس نے کارخانے سے ایک ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی عرفان عرف نارنگی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔