نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد

  کراچی: پولیس نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر جی الیون میں مکان کے اندر قائم گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ چھالیے کی بھاری مقدار بھی برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے چھاپے کے دوران آٹھ بورے 8 من 28 کلو سوکھی اور پانچ کلو دانے دار گیلی چھالیہ برآمد کر لیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے کارخانے سے چاس پیکٹ تیار شدہ ماوا ، پلاسٹک کے شاپر میں خالی ریپرز ، ایک کمپیوٹائز کانٹا، انڈین گٹکا 30 پیکٹ ، 20 بیکٹ تمباکو ، دو کلو چونا ،ایک کلو کتھا اور دو کلو مکس پتی برآمد کی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں پولیس نے کارخانے سے ایک ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی عرفان عرف نارنگی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔