لیاقت باغ احتجاج عالیہ حمزہ عامر مغل سمیت 25 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

تھانہ وارث خان اور تھانہ ٹیکسلا پولیس نے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنا شروع کردیے


ویب ڈیسک October 08, 2024
(فوٹو؛ فائل)

لیاقت باغ احتجاج میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ و دیگر الزامات پر عالیہ حمزہ، عامر مغل سمیت 25 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔


انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں لیاقت باغ احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عالیہ حمزہ، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل، شہریار ریاض، کرنل اجمل صابر، سابق صوبائی وزیر راجا راشد شفیق، سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ، خلیق زیاد کیانی، تیمور مسعود سمیت 25 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔


عدالت نے تمام 25 نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے 21 اکتوبر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تمام ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ، سرکاری املاک جلانے، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ و دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔


عدالت سے وارنٹ گرفتاری تھانہ وارث خان اور تھانہ ٹیکسلا پولیس نے حاصل کیے ہیں، جس کے بعد تمام ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپا مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |