حزب اللہ کے اسرائیلی فوجیوں پر میزائل اور راکٹ حملے

حزب اللہ حملوں میں اسرائیلی انٹیلجنس یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا، رپورٹس


ویب ڈیسک October 08, 2024
اسرائیلی فورسز نے راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا:فوٹو:فائل

مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نےاسرائیل کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں پرسیکٹروں میزائل اورراکٹ داغ دئیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے گزشتپ روز تل ابیب میں اسرائیلی انٹیلیجنس یونٹ اور شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں پرمیزائل اور راکٹ حملے کیے۔ حملوں میں اسرائیلی فوجیوں پر190 راکٹ داغے گئے۔

حزب اللہ کے حملوں میں تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹرز کے ساتھ قائم انٹیلیجنس یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے کچھ راکٹ مار گرانے اور میزائل خالی جگہوں پر گرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا سال مکمل ہونے پر 7 اکتوبر کو غزہ اور یمن سے بھی اسرائیل پر حملے کیے گئے تھے۔ غزہ پراسرائیل کے حملوں میں اب تک تقریبا 50 ہزار فلسطینی مرد، خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں