ملتان ٹیسٹ سابق انگلش کرکٹر نے پچ کو بالرز کا قبرستان قرار دیدیا

ملتان پچ پر تنقید کیلئے کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا


ویب ڈیسک October 08, 2024
ملتان پچ پر تنقید کیلئے کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق انگلش کپتان و کرکٹر کیون پیٹرسن نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پچ کو بالرز کا قبرستان قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ "ملتان کی وہ وکٹ - گیند بازوں کا قبرستان!" قرار دیا، جو بیٹنگ کیلئے نہایتی سازگار تھی۔

سابق انگلش کرکٹر اسیٹون فن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی ملتان پچ پر تنقید کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

مزید پڑھیں: "ملتان ٹیسٹ؛ پچ لیونگ روم میں بچھا ہوئی قالین لگتا ہے"

اس سے قبل سابق انگلش فاسٹ بولر اسٹیون فن نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پچ لیونگ روم میں بچھی ہوئی قالین کی طرح لگتی ہے، اسے بطور دیکھنا بلکل اچھا نہیں لگ رہا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کپتان شان مسعود کی 4 سال بعد ٹیسٹ میں سنچری

خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا پہلے گرین شرٹس کی جانب سے 86 اوورز میں 328 رنز بنائے گئے جبکہ دو بلےباز سینچریاں اسکور کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا استعفیٰ؛ محسن نقوی نے کھل کر موقف پیش کردیا

واضح رہے کہ موجودہ پاک انگلیںڈ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023-25 کا حصہ ہے اور دونوں ٹیمیں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کیلئے جنگ کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔