علیمہ اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

دونوں خواتین کو اسی لیے گرفتار کیا کیونکہ انکا تعلق عمران خان کی فیملی سے ہے، پی ٹی آئی وکلا

دونوں خواتین کو اسی لیے گرفتار کیا کیونکہ انکا تعلق عمران خان کی فیملی سے ہے، پی ٹی آئی وکلا

انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔

انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد میں تھانہ کوہسار میں درج دہشتگردی مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا اور مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ اور عظمیٰ نے کارکنوں کو بھڑکایا جو پولیس پر حملہ آور ہوگئے، جو کچھ ہوا اس میں قریباً 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔


پراسیکیوٹر نے کہا کہ سارا کچھ ایک سازش کے تحت ہوا، مزید تفتیش کی ضرورت ہے، دونوں خواتین ملزمان سے ابھی تک میگا فون برآمد ہوا ہے۔

پی ٹی آئی وکلا نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس برآمدگی کا نہیں بلکہ حبس بے جا میں رکھنے کا ہے، عدالتی بیلف کے زریعے دونوں خواتین کو تھانے سے بازیاب کرایا گیا، دونوں خواتین نہتی ہیں ویڈیوز موجود ہیں، دونوں خواتین کو اسی لیے گرفتار کیا کیونکہ انکا تعلق عمران خان کی فیملی سے ہے۔

جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے دونوں خواتین کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔
Load Next Story