غیور کشمیریوں نے بی جے پی کا غرور خاک میں ملادیا عبرتناک شکست

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کانگریس اور فاروق عبداللہ کے انتخابی اتحاد نے میدان مار لیا


ویب ڈیسک October 08, 2024
مقبوضہ کشمیر میں مودی کی بی جے پی کو بدترین شکست، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جبری الیکشن میں مودی سرکار ہر قسم کے ہتھکنڈوں اور سرکاری مشینری استعمال کرنے کے باوجود برے طریقے سے الیکشن ہار گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 18 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران 3 مراحل میں مکمل ہونے والے الیکشن کے نتائج کا اعلان آج کردیا گیا۔ ووٹرز کی اکثریت نے الیکشن کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی 90 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو صرف 28 نشستیں ملیں جسے ووٹرز کی مودی سرکار کے خلاف '' بیلیٹ احتجاج'' قرار دیا جا رہا ہے۔

اس کے برعکس اپوزیشن جماعت کانگریس کا انتخابی اتحاد 90 میں سے 51 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گیا۔ اس انتخابی اتحاد میں 43 نشستیں فاروق عبداللہ کی جماعت نیشنل کانفرنس کو ملیں۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی 2 نشستیں حاصل کرپائی جو حکومت میں شامل ہوتی ہیں تو مجموعی نشستوں کی تعداد 53 ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ مودی سرکار نے کالے قانون کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے اسے لداغ سے جدا کیا اور پھر انھیں اکائیوں کی صورت دیکر وفاق میں ضم کرلیا تھا۔

اس غیر آئینی اقدام پر مسلم رہنما عدالت گئے لیکن تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا جس کے بعد ہونے والے دو انتخابات میں کشمیری عوام نے حریت جماعت کی اپیل کے باعث ٹرن آؤٹ نہایت کم رہا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں