بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی شوٹنگ کے دوران  زخمی

عمران ہاشمی نے زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا


ویب ڈیسک October 08, 2024
عمران ہاشمی شوٹنگ ملتوی کرکے ممبئی پہنچ رہے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے اداکار عمران ہاشمی شوٹنگ کے دورا ن زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم گڈا جاری 2 کی فلم میں مصروف تھے کہ ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ عمران ہاشمی کے گلے پر زخم آیا۔ توقع ہے کہ عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ روک کر ممبئی پہنچ رہے ہیں۔

اداکار عمران ہاشمی نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں نہیں کیا تاہم ان کے ایک دوست نے شوٹنگ کے دوران عمران ہاشمی کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جی 2 ادیوی شیش کی بلاک بسٹر فلم گڈ اچاری کا سیکوئل ہے جس میں شوبھیتا دھولیپا اور جگ پتی بابو نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں