2024

چارسدہ جوڈیشل کمپلکس کے باہر 2 گروپوں میں فائرنگ 3 افراد جاں بحق

فریقین میں طویل عرصے سے زمین کا تنازع ہے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک October 08, 2024
جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا:فوٹو:اسکرین گریب

چارسدہ جوڈیشل کمپلکس کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ موقع پر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں دو شدید زخمی افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔فریقین تاریخ پیشی کے لی جوڈیشل کمپلکس آئے تھے۔ فریقین کے درمیان عرصہ دراز سے زمین کا تنازع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں