- بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے، سپریم کورٹ
- وفاقی کابینہ کی وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے فلسطین و لبنان قائم کرنے کی منظوری
- وال مارٹ میں اپنی چوری کی ویڈیو بنانے والی خاتون پر 2 سال کی پابندی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
- لاہور؛ پی ٹی آئی احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی، 432 ملزمان گرفتار
- عمران خان کی تیسری بہن نورین خانم کا اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کا عندیہ
- دو امریکی سائنسدانوں نے 2024 کا طبی نوبل پرائز حاصل کرلیا
- احتجاج کرنے والے دکانیں بند کرانے کے بجائے ٹیبل ٹاک کریں، وزیر خزانہ
- اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کی تقرری اختلافات کا شکار
- ایف بی آر کا 14 اکتوبر کے بعد نان فائلرز کیخلاف کارروائی اور پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ
- اسرائیلی فوجیوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونے والے فلسطینی بزرگ شہید؛ ویڈیو وائرل
- اسلام آباد پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور وزیراعلی کے پی پر درج
- ملتان ٹیسٹ؛ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 556 بناکر آؤٹ، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری
- صوابی میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس محفوظ
- پنجاب کابینہ نے اجتماعی شادیوں کے تاریخی پروگرام کی منظوری دیدی
- کراچی؛ ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں
- فلسطینی اسنائپر کی اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل
- ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کی عدم دلچسپی! اہم انکلوژرز کا داخلہ مفت کردیا
- اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح عبور
- شریف خاندان اپنی ناجائز حکومت بچانے کیلیے ہرحد تک گرچکا ہے، بیرسٹرسیف
پاکستان کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے
پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار مظہر علی انتقال کرگئے۔
اداکار مظہر علی طویل عرصے سے دل اور پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ گزشتہ کئی سال سے امریکی شہر ہیوسٹن میں رہائش پذیر تھے اور کچھ عرصہ پہلے ہی کراچی واپس آئے تھے۔ مرحوم کی فیملی کینیڈا میں مقیم ہے۔
اطلاعات کے مطابق مرحوم دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مظہر علی کے لواحقین میں دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔
مظہر علی نے پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے کئی مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں ’’افشاں‘‘، ’’عروسہ‘‘، ’’شاہین‘‘، ’’کالی دیمک‘‘ اور ’’کانچ کی گڑیا‘‘ شامل ہیں۔ مظہر علی نے اپنی لاجواب اداکاری سے شائقین میں بہت شہرت حاصل کی۔
مظہر علی کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظہر علی کی ٹیلی ویژن کی دنیا میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے اداکار مظہر علی انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظہر علی اور میری دوستی سالوں پرانی ہے۔ ہم اسکول کے زمانے سے دوست تھے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مظہر علی کے درجات بلند اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔