
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مائیک ایتھرٹن نے دورانِ کمنٹری ریمارکس دیے کہ ایسا لگتا ہے کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔
پہلے روز کے اختتام تک ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط رہی، عبداللہ شفیق اور شان مسعود سنچریاں اسکور کیں جبکہ آج اب تک گرین شرٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 473 رنز بنالیے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ سابق انگلش کرکٹر نے پچ کو 'بالرز کا قبرستان' قرار دیدیا
دوسری جانب پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی شائقین کرکٹ کی کم حاضری کو لیکر ایک مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت پر سوال اُٹھ رہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔