پی ٹی آئی احتجاج کے دن ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے دو اہلکار معطل

دونوں اہلکاروں کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے ساتھ شوکاز کا جواب دینے کا وقت دے دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز


ویب ڈیسک October 08, 2024
(فوٹو : فائل)

پی ٹی آئی احتجاج کے دن ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے دو اہل کار معطل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے دونوں اہل کاروں کو معطل کرکے شوکاز نوٹسز جاری کردئیے، دونوں اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے ساتھ ایوان عدل میں شیلنگ کی، دونوں اہلکاروں کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے ساتھ شوکاز کا جواب دینے کا وقت دے دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کے مطابق دونوں اہل کاروں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان عدل کے اندر شیل پھینکے، دونوں اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے، میرٹ پر انکے خلاف انکوائری کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں