سندھ میں پولیو وائرس کیسز کی تعداد 10 ہوگئی

کراچی میں اس سال پولیو کے کل چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں


Staff Reporter October 08, 2024
فوٹو: فائل

سندھ میں پولیو وائرس کے مزید تین کیسز سامنے آںے کے بعد تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ نے مزید تین کیسز کی تصدیق کر دی ہے جن میں سے دو کیسز جیکب آباد اور ایک کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ ملک میں پولیو کے 4 نئے کیسز رپورٹ، رواں سال متاثرین کی تعداد 32 ہو گئی

سندھ میں رواں سال حیدر آباد، کیماڑی اور جیکب آباد سے دو دو کیسز جبکہ ضلع شرقی، ضلع ملیر، شکار پور اور سجاول سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

کراچی میں اس سال پولیو کے کل چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے دو کیماڑی، ایک ملیر اور ایک ضلع شرقی سے سامنے آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |