فلسطینی اسنائپر کی اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل
فلسطینی جانباز نے اسنائپر سے اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا اور بس ایک گولی نے کام تمام کردیا
القسام بریگیڈز نے اسلامی جہاد کے القدس بریگیڈز کے اسنائپر کی اسرائیلی فوجی کو بالکل درست نشانہ بناکر ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔
آزادیٔ فلسطین کی علبردار اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا استعارہ بننے والی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے ساتھ مل کر غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یہ کارروائی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں اس وقت کی گئی جب اسرائیل میں جنگ کا سال مکمل ہونے کا جشن منایا جا رہا تھا۔
القسام بریگیڈز نے اس کامیاب کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کردی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھات لگائے فلسطینی جانباز نے اسنائپر سے اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا اور بس ایک گولی نے کام تمام کردیا۔
دوسری جانب حماس نے جشن منانے والے اسرائیلیوں کے ایک مقام پر 5 راکٹس داغے جس میں متعدد یہودی زخمی ہوگئے اور کار کو شدید نقصان پہنچا تھا۔