کراچی ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں
اسلحے کے زور پر شہریوں سے ایک ہزار 651 موبائل فون چھینے گئے، سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی رپورٹ
کراچی میں ستمبر کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
سیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے ماہ ستمبر میں ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار پرمبنی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی مجموعی طورپر 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں ہوئیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں کارلفٹر190 گاڑیاں چوری و اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھین لے اڑے۔ شہرکے مختلف علاقوں سے 3 ہزار982 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں یا اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھینی گئیں۔
شہر میں دندناتے مسلح لیٹروں نے شہریوں کوایک ہزار 651 موبائل فونزسے محروم کردیا۔ ستمبر میں اغوابرائے تاوان کے 2، بھتہ خوری کے5 اور قتل وغارت گری کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔