اسرائیلی فوج کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہونیوالے فلسطینی بزرگ شہید؛ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 8 اکتوبر 2024
66 سالہ زیاد ابو حلیل کو اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی کے دوران شہید کیا

66 سالہ زیاد ابو حلیل کو اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی کے دوران شہید کیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشدد نے ایک بزرگ شہری کی جان لے لی جن کی شہادت سے کچھ دیر قبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے رہائشی 66 سالہ زیاد ابو حلیل ایک بہادر اور دلیر فلسطینی تھے جو اسرائیلی فوج کے سامنے ڈھال بن کر پُر امن احتجاجی مظاہرین کی حفاظت کیا کرتے تھے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بزرگ شہری زیاد ابو حلیل کے گھر پر اسرائیلی فوجیوں نے چھاپا مارا اور بدترین تشدد کیا جن سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

بزرگ شہری کی شہادت سے قبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انھیں اسرائیلی فوجیوں کو شیلنگ اور فائرنگ سے روکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ زیاد ابو حلیل کی چھاپا مار کارروائی کے دوران ہلاکت کا علم نہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔