لاہور پی ٹی آئی احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی 432 ملزمان گرفتار

ملوث افراد کی شناخت کے لیے کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد لی گئی، پولیس حکام

(فوٹو : فائل)

لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات میں ملوث 432 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد لی گئی، نامزد افراد کے گھروں پر بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔


پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور پولیس نے 23 ایف آئی آرز درج کر رکھی ہیں، مقدمات میں نامعلوم ملزمان کی تعداد 700 سے زائد ہے۔

گرفتار افراد کو پانچ اکتوبر کے احتجاج کے درج مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔
Load Next Story