- ضبط شدہ گاڑیوں کا نیلامی سے قبل فرانزک ٹیسٹ لازمی قرار
- ہریانہ میں کانگریس غیر متوقع نتائج پر ہکّا بکّا؛ بی جے پی پھر کامیاب
- اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل، سست روی ختم ہوجائے گی، پی ٹی اے
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری
- لاہور میں تاوان کیلیے اغوا کی گئی 8 سالہ بچی 24 گھنٹے میں بازیاب
- وزیراعظم سے پی پی وفد کی ملاقات، اہم قومی و سیاسی امور پر گفتگو
- فزکس کا نوبل انعام، مصنوعی ذہانت کے بانیان کے نام
- ایف بی آر کی سائبر سیکیورٹی کی ناکامی کا انکشاف، ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا غیر محفوظ
- پارلیمنٹ کو ترمیم کا حق ہے لیکن صحیح طریقہ کار پر عمل کیا جائے، عارف علوی
- کےپی میں سینیٹ الیکشن کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر
- پاکستان بار کونسل نے آئینی عدالت کے قیام پر اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کردیں
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تینوں افراد گرفتار
- معیشت چیلنجز کے باجود بہتری کی جانب گامزن ہے، ایس ایم تنویر
- پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی مکمل بحالی کی تاریخ بتا دی
- اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط، فوری کارروائی پر زور
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا
- افریقی ممالک کے ساتھ گزشتہ 4 برس میں تجارت میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے، سیکریٹری خارجہ
- پی ٹی آئی کی پنجاب میں احتجاج کی ایک مرتبہ پھر کال
- پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، وزیر اطلاعات
- وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹانے پر وفاق کو دھمکی دیدی
فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
اسلام آباد: فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا، فتنہ الخوارج نے پشتون قومی عدالت کی حمایت میں ضلع خیبر میں 5 روزہ فائر بندی کا اعلان کردیا جو کہ 9 سے 13 اکتوبر تک ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ نے 11 اکتوبر 2024ء کو شرانگیزی کی غرض سے ضلع خیبر میں نام نہاد ”پشتون قومی عدالت“ کے انعقاد کا اعلان کر رکھا تھا، کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیاں بظاہر پشتون عوام کے حقوق کی جنگ ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، غیور پشتون قبائل میں ریاست مخالف نظریات اور نفرت کا بیج بونے والی کالعدم پی ٹی ایم فتنہ الخوارج کا سیاسی روپ ہے۔
اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج کا قیام نام نہاد شریعت کے نفاذ پر ہوا مگر جاری کردہ اعلامیہ میں اسی زبان کا استعمال کیا گیا ہے جو کالعدم پی ٹی ایم کرتی آئی ہے۔ فتنہ الخوارج کے اعلامیہ میں پی ٹی ایم اور اس کے نام نہاد منشور کے مطابق زبان اور الفاظ کا چناؤ کیا گیا ہے جو کہ ان کے گٹھ جوڑ کو ثابت کرتا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے پشتون علاقوں کو گزشتہ دو دہائیوں سے آگ اور خون میں نہلایا گیا جبکہ ان کے جاری اعلامیہ میں مظلومیت کا تاثراور پاکستان کی مسلح افواج پر کیچڑ اچھالا گیا۔ فتنہ الخوارج کا 5 روزہ فائر بندی کا اعلان دراصل معصوم پشتون اقوام میں اپنے لئے ہمدردی جگانے کی ناکام کوشش ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق جاری کردہ اعلامیہ میں مجبوراً اسلحہ اٹھانے کی بات تاریخی طور مکمل جھوٹ ہے کیونکہ فتنہ الخوارج کا قیام دراصل پاکستان دشمن قوتوں کی فنڈنگ اور سہولت کے ذریعے ہوا جس کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ کالعدم پی ٹی ایم دراصل فتنہ الخوارج کا ہی دوسرا روپ ہے جن کے نظریات ریاست مخالف ایجنڈے پر مبنی ہیں۔
فتنہ الخوارج عوام میں اپنی تشہیر کرنے سے قاصر ہے اور کمزور ہو چکی ہے لہٰذا کالعدم پی ٹی ایم نے پشتون کارڈ کے ذریعے یہ ذمہ داری سنبھال رکھی ہے۔
فتنہ الخوارج کا کالعدم پی ٹی ایم کے حق میں بیان واضح کرتا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں انتشار پھیلانے کیلئے دونوں تنظیموں کو دشمن ممالک کی سہولت کاری حاصل ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے خیبرپختونخوا میں جاری خونریزی اور ظلم کیخلاف آج تک منظورپشتین نے نہ ہی کوئی مذمتی بیان دیا اور نہ ہی احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ماہرین کے مطابق پختونخوا میں فساد برپا کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جہاں سکیورٹی فورسز نبرد آزما ہے وہاں پی ٹی ایم مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر ان دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہے۔ فتنہ الخوارج کی جانب سے کالعدم پی ٹی ایم کے حق میں جاری کردہ اعلامیہ پاکستان کے خلاف دونوں کے گٹھ جوڑ پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔