پی ٹی آئی کی پنجاب میں احتجاج کی ایک مرتبہ پھر کال

پنجاب میں احتجاج کے بعد پولیٹیکل کمیٹی اسلام آباد کے لیے کال دے گی، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی وسطی پنجاب


ویب ڈیسک October 08, 2024
پی ٹی آئی پنجاب نے بتایا کہ اس کے بعد اسلام آباد کے لیے کال دی جائے گی—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی۔

پی ٹی آئی پنجاب وسطی کے سیکریٹری جنرل حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہے گا، 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال، اس کے بعد 12 کو گجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں مظاہرے ہوں گے اور اس کے بعد پولیٹکل کمیٹی اعلان اسلام آباد کے لیے کال دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں