دس روز سے جاری صیہونی بربریت کے دوران 226 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 80 فیصد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔ فوٹو؛ رائٹرز/فائل
اقوام متحدہ کی درخواست پر اسرائیل نے غزہ میں 5 گھنٹے کے لئے بمباری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ حماس کی جانب سے اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں محصور نہتے فلسطینیوں پر گزشتہ 10 روز سے جاری بمباری کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد شہید اور 1678 افراد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے فریقین سے جنگ بندی کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے صیہونی حکومت نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب حماس کی جانب سے بھی اقوام متحدہ کی درخواست پر عملدرآمد کرتے ہوئے عارضی جنگ بندی کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 8 جولائی سے غزہ پر اسرائیل سینکڑوں حملے کر چکا ہے جبکہ اس دوران رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ شہید ہونے والے 226 افراد میں سے بیشتر کمسن بچے اور خواتین شامل ہیں۔