بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پنجاب رینجرز کا بھرپور جواب

بھارتی بی ایس پی نے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پنجاب رینجرز نے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں


ویب ڈیسک July 17, 2014
بھارتی بی ایس پی نے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پنجاب رینجرز نے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں. فوٹو: رائٹرز/فائل

MULTAN:

بھارت کی جانب سے دوسرے روز بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ پنجاب رینجرز نے بھارتی بندوقوں کا بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں خاموش کرا دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے چاروا سیکٹر پر دوسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جبکہ پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھی بھرپور جواب دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاکستانی سرحدی حدود میں مارٹر گولے بھی فائر کئے تاہم فائرنگ اور مارٹر گولوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔


واضح رہے کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے گزشتہ روز بھی چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی تاہم پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں