- سندھ بار کونسل کا مجوزہ آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار
- سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
- سندھ حکومت کی پرائیویٹ وکلا کو 44 ملین سے زائد ادائیگی کا انکشاف
- پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید
- غزہ پر تمام اسلامی ممالک کو دوٹوک مؤقف اپنانا ہوگا، امیر جماعت اسلامی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
- بھارتی فضائیہ کے ایئر شو میں 5 افراد ہلاک؛ 100 کی حالت غیر
- سعودی شہزادہ سلطان بن محمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ
- اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس سے ملک بدر کردیا گیا
- کے الیکٹرک بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست مسترد
- اسٹیٹ بینک کا چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کیلئے اہم اقدام
- غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید
- کے ایس ریلیف کے تعاون کا نیا مرحلہ پاک-سعودی تعلقات مزید مستحکم کرے گا، نائب وزیراعظم
- حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کا 'سب سے بڑا' راکٹ حملہ؛ 12 یہودی زخمی
- بجلی ریٹ کم کرنے پر رضامند چینی آئی پی پی کے انجینئرز کو کراچی میں نشانہ بنایا گیا، وزیر خزانہ
- کراچی میں جاری گرمی کی لہر کے حوالے سے نیا الرٹ جاری
- ضبط شدہ گاڑیوں کا نیلامی سے قبل فرانزک ٹیسٹ لازمی قرار
- ہریانہ میں کانگریس غیر متوقع نتائج پر ہکّا بکّا؛ بی جے پی پھر کامیاب
- اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل، سست روی ختم ہوجائے گی، پی ٹی اے
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری
ایف بی آر کی سائبر سیکیورٹی کی ناکامی کا انکشاف، ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا غیر محفوظ
کراچی: وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے ایف بی آر کی سائبر سیکیورٹی کی ناکامی کا انکشاف کردیا ہے۔
ایف ٹی او نے یہ انکشاف ایک ٹیکس دہندہ کی شکایت پر تحقیقات کے دوران کیا ہے، اپنی رپورٹ میں وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی سائبر سیکورٹی کی ناکامی کی وجہ سے 14 ارب 66 کروڑ روپے کا ٹیکس فراڈ ہوا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سائبر حملے میں ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا غیر محفوظ ہوگیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائبر کریمنل نے ایف بی آر کی سائبر سیکیورٹی کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی لین دین کیے اور فراڈ کرنے والوں نے 81 ارب 43 کروڑ روپے کی جعلی ٹرانزیکشن بھی کیں، ان جعلی ٹرانزیکشن میں قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 14ارب 66کروڑ روپے مالیت کا نقصان ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شکایت کرنے والے کا ٹیکس ریٹرن صفر دیکھانے کے باوجود ایف بی آر نے اسے بلیک لسٹ کردیا گیا۔ رپورٹ میں وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے ایف بی آر اور پرال کے اسٹاف پر سخت تنقید کی گئی ہے اور ایف ٹی او نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ مجرموں کی فوری شناخت کرے۔ اس سلسلے میں وفاقی ٹیکس محتسب کی اس کیس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت بھی جاری کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔