غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 42 ہزار فلسطینی شہید اور 98 ہزار زخمی ہو چکے ہیں


ویب ڈیسک October 08, 2024
غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 42 ہزار فلسطینی شہید اور 98 ہزار زخمی ہو چکے ہیں

اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی میں علاقوں میں آج بھی اپنے ظلم وجبر کا بازار گرم کیے رکھا اور رہائشی عمارتوں کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں آج غزہ کے وسطی علاقوں میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 2 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں۔

جبالیہ کیمپ کا تاحال محاصرہ جاری ہے۔ آس پاس کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں جب کہ طبی سامان کی قلت کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ کے وسطی علاقوں میں کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج کی پیشقدمی باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ شمالی علاقوں کی جانب بڑھ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج غزہ میں شمالی علاقوں کو منظم طریقے سے خالی کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جہاں سے اس نے جنوبی لبنان کے مضافاتی علاقوں پر حملوں کو بڑھایا ہے جو حزب اللہ کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,965 فلسطینی شہید اور 97,590 زخمی ہو چکے ہیں جن میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |