- شام کے دارالحکومت دمشق میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملہ، 7 افراد جاں بحق 11 زخمی
- لاہور میں ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
- لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی
- سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری، عالمی بینک
- کراچی میں ہلاک چینی انجینئر قرض ری شیڈولنگ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے، وزیر خزانہ
- گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- ایئرپورٹ دھماکا: خودکش حملہ آور صدر کے 2 ہوٹلز میں مقیم رہا
- کراچی: کورنگی میں نواجوان بس سے گر کر جاں بحق
- ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام مفت آئی ٹی کورسزکی افتتاحی تقریب
- پی ٹی آئی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روکدیا
- چینی وزیراعظم کے دورے میں بجلی کے منصوبوں کا اربوں ڈالر قرض ری پروفائلنگ کا امکان
- پہلا ٹیسٹ: بین ڈکٹ بیٹنگ کے لیے فٹ ہوجائیں گے، انگلش ٹیم پُر امید
- خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگادی
- بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
- پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں پھر احتجاج کی کال دیے جانے کا امکان
- سندھ کے کسانوں کیلیے کھاد سرکاری نرخ پر براہ راست خریدنے کیلیے ایپ متعارف
- سندھ بار کونسل کا مجوزہ آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار
- سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
- سندھ حکومت کی پرائیویٹ وکلا کو 44 ملین سے زائد ادائیگی کا انکشاف
’حبا بخاری کے ہاں حمل میری دوائیوں سے ٹھہرا‘، حکیم شہزاد کا حیران کن دعویٰ
لاہور: دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ہی اداکارہ حبا بخاری کے ہاں حمل ٹھہرا ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حبا بخاری نے ان سے حمل کی دوائی لی۔
ویڈیو میں حکیم شہزاد نے حبا بخاری کی لندن میں ہونے والے ایوارڈز شو کی چند ویڈیوز بھی دکھائیں، جن میں اداکارہ کو ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ کس وجہ سے مشہور ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ حبا بخاری سے ان کے نتائج پوچھیں۔
حکیم شہزاد نے مزید دعویٰ کیا کہ جب حبا ان کے پاس آئیں، تو وہ حمل سے نہیں تھیں، لیکن صرف ایک ماہ تک ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ان کے ہاں حمل ٹھہرا۔
حکیم شہزاد کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ اداکارہ کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، اس کے علاوہ، حبا بخاری اور ان کے شوہر آرز احمد نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔